• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 سہ فریقی سیریز، پاکستان آج افغانستان کے مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر19ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی تیاریوں کا آخری مرحلہ ہفتے سے ہرارے میں تین ملکی سیریز سے شروع کرے گا جس میں پاکستان، میزبان زمبابوے اور افغانستان حصہ لے گی۔ ایشیا کپ تسخیر کرنے کے بعد پاکستانی لٹل اسٹارز دنیا میں دھاک بٹھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہفتے کوپاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل تین ملکی سیریز سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا اور بہترین کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔ ٹیم مینٹور سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ، یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد گار ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید