کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ مالی سال2022 سے24 کے دوران جاری کی گئی سرکاری گرانٹس کے استعمال سے متعلق ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس اور اصل مالی ریکارڈ جمع نہ کرانے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چھ عہدیداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی ایس بی نے جن سابق عہدیداروں پر پابندی عائد کی ہے ان میں صدر مدثر رزاق آرائیں، سیکریٹری جنرل سید گوہر رضا، اسوسی ایٹ سیکریٹریز قرت العین، تنویر احمد اور محمد ریاض اور خزانچی سہیل احمد شامل ہیں۔ نیٹ بال فیڈریشن نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گرانٹ کا آڈٹ جمع کراچکے ہیں۔