کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے چوتھے میچ میں ناکام رہے۔ سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابراعظم 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بناسکے۔سڈنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 144 رنز اسکور کیے۔ میلبرن اسٹار نے سیم ہارپر کی سنچری کی بدولت ہدف تین وکٹ پر پورا کرلیا۔