• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فیوچر اسٹار کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈھائی کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فیوچر اسٹارز کراچی کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کی کوچنگ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کرکٹ ڈومیسٹک آ پریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی سے بات چیت میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ سب کے لیے پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں فیوچر اسٹارز اکیڈمیز لگائی جائینگی جس کا آ غا ز کراچی سے کیا جائے گا۔ ان اکیڈمیز کو نیشنل اکیڈمی سے لنک کیا جائے گا ، کھلاڑیوں کو ریجنل ٹیموں کے علاؤہ اداروں کی ٹیموں میں شامل کرنے کیلئے اداروں سے درخواست کی جائے گی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ندیم عمر کی کرکٹ میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کی ٹیم کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔ ندیم عمر نے کہا کہ ملک بھر اکیڈمیز لگانا اچھا اقدام ہے، اس سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے ، محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیر سرپرستی عبداللہ خرم نیازی جس طرح ملک میں کرکٹ کا جال بچھا رہے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید