اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری ایوی ایشن، سیکرٹری قانون، سیکرٹری بی او آئی اور کنٹری ڈائریکٹر آئی ایف سی نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ آئوٹ سورسنگ پراجیکٹ میں یورپ سمیت مختلف ایئرپورٹ آپریٹرز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔