اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کے مالی سال 2023-24کے سالانہ ٹیکس ریونیو ہدف میں 104ارب روپے کا شارٹ فال رہاہے ، ایف بی آرنے مالی سال 2023-24 کے دورا ن9415ارب روپے کے اصل ہدف کے مقابلے میں9311ارب روپے اکٹھے کیے ہیں اور 104رب روپے کا شارٹ فال رہا ہے، ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2023-24میں نظرثانی شدہ9252 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 9,311 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کر لیا گیا اور 59 ارب روپے ہدف سے زائد جمع کیے ،رواں مالی سال کیلئے ایف بی آر نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس ریونیو کاہدف12970ارب روپے مقرر کیا اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کو3659ارب روپے زائد جمع کرنا ہونگے جو ایک مشکل ہدف ہے، ٹیکس ماہرین کے مطابق اہداف کو پورا کرنے میں مسلسل ناکامی کی تصدیق ،نتیجے میں عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھتا ہے ایف بی آر نے وفاقی بجٹ2023-24 میں متعین کردہ 9415ارب روپے کے ہدف میں 163ارب روپے کی کمی کر دی جو ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کے حصول میں واضح نااہلی اور ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔