پشاور(جنگ نیوز) )الخدمت فاؤنڈیشن کے ادارے آغوش کالج میں جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق اعلیٰ معیار کی سائنس لیبارٹری قائم کی گئی۔ جس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، پرنسپل آغوش کالج مری، حامد اطہر ملک، ڈونرز اور دیگر مہمانذن نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ لیبارٹری کا قیام طلباء کی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔لیبارٹری کا افتتاح سماجی کارکن عائشہ مسعود اورجویریہ سعید نے دیگر معزز مہمانان کے ہمراہ کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران مہمانوں نے لیبارٹری کا دورہ کیا اور طلبہ کی جانب سے بنائے گئے سائنس ماڈلز اور پروجیکٹس کا بغور مشاہدہ کیا۔ بہترین کارکردگی پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی گئی۔