کراچی(اسٹاف رپورٹر) آفاق ہاوس پر چیئرمین آفاق احمد اور مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر فیصل ندیم کی ہفتہ کو ملاقات ہوئی،ملاقات میں مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی،سیکریٹری جنرل شاہد فرازمرکزی مسلم لیگ کے کراچی کے صدر ندیم اعوان سمیت دیگر رہنما بھی ملاقات شریک تھے،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر بات کی اور مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے نمٹنے اور عوام کو ان مشکلات سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کے امکانات کا جائزہ لیا،دونوں نے اصولی طور پر اتفاق کیا کہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلانے کیلئے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔