برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے سپریم کورٹ پاکستان کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف موجود ہے۔ انہوں نے کہا اب الیکشن کمیشن کو فوراً مستعفی ہوجانا چاہئے۔ سعید مغل نے کہا سیاسی جماعتوں کو اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور اس روش کو ترک کردینا چاہیے کہ فیصلہ خلاف آئے تو تنقید اور حق میں آئے تو تعریف، عدالتوں کو اپنا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کرنے کا حق ہے، سیاست دان ججز کے کام میں الجھن یا رکاوٹیں نہ پیدا کریں اور غیر تعمیری نکتہ چینی سے بھی گریز کریں تاکہ ملک کا نظام چلتا رہے، سعید مغل ایم بی ای نے کہا13رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا جس نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، اب حکومت کو فیصلے میں کیڑے نہیں نکالنے چاہئے۔