ملتان (سٹاف رپورٹر) مل صادق آباد خانیوال روڈ کے علاقے میں مبینہ فوڈ پوائزننگ سے چار بچوں سمیت 7 افراد بے ہوش ہوگئے، انہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات ایک گھر کے افراد نے چاول کھائے جس سے انہیں فوڈ پوائزننگ ہوئی اور سات افراد بے ہوش ہو گئے ، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔