واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور20سالہ میتھیو کروکس اسی علاقے کا رہائشی تھا جہاں یہ حملہ ہوا۔ وہ ایک ذہین طالب علم تھا۔
ٹرمپ پر حملے کے بعددنیا بھر میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کروکس کون تھا اور اس حملے کے پیچھے کیا محرکات کارفرما تھے؟
ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کروکس ایک رجسٹرڈ ریپبلکن تھا۔بٹلر، پینسلوینیا کا وہ علاقہ، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، وہاں سے کروک تقریباً ایک گھنٹہ مسافت پر رہتا تھا۔ جب کروکس 17 سال کا تھا تو اس نے ایکٹ بلیو کو 15 ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔
یہ ایک سیاسی ایکشن کمیٹی ہےجو بائیں بازو کی سیاسی سوچ رکھنے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کا دعوی کرنے والے سیاست دانوں کے لیے رقم اکٹھی کرتی ہے۔
میتھیو کروکس کے والد 53 سالہ کروکس نے میڈیا کو بتایاکہ وہ ابھی اس معاملے کو مکمل طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کروکس نے 2022 میں بیتھل ہائی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی۔