محکمہ صحت سندھ نے گزشتہ 2 روز کے دوران کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات رپورٹ کی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے باعث ہونے والی دونوں اموات سول اسپتال میں رپورٹ ہوئیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان کے مطابق جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔