• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: اولمپکس گیمز کے آغاز سے قبل چاقو کے حملے، دو افراد زخمی

پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں اولمپکس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک فوجی اور ایک پولیس افسر پر چاقو کے حملے، دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ پیرس کے ریڈ زون شاہراہ شانزلیزے کے قریب ہوا، ایک شخص نے ایک پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا، پولیس کمشنر پیرس کے مطابق حملہ آور کو ایک گولی مار کر گرفتار کرلیا گیا۔ اس دوران اس کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ اولمپکس کے آغاز سے آٹھ روز قبل پولیس نے مختلف زون میں پاس یا اولمپکس ٹکٹ کے بغیر لوگوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔اس کے باوجود ریڈ زون میں چاقو سے حملہ کی واردات ہوئی جب کہ تین روز قبل ایک چاقو حملہ میں ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔ گزشتہ روز سے سے ناکہ بندی مزید سخت کردی گئی ہے اور ہر طرف فورسز کو ہائی الٹ کر دیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید