کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں پولیس گردی ختم نہیں ہو سکی۔ ایک اور شہری کا پولیس کے خلاف ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ مرزا عمر بیگ نامی شہری کے مطابق رات گئے مجلس سے نکلنے کے بعد ماڈل کالونی تھانے کے اہلکاروں نے اغوا کیا،مجھے پولیس موبائل میں ٹینک چوک کے قریب لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ شہری کے مطابق مجھے پستول سے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تشدد کرنے کے بعد ماڈل کالونی تھانے لے گئے اور رات بھر تھانے میں رکھا، متاثرہ شہری نے بتایا کہ میرا آئی فون موبائل اور 20 ہزار کی رقم رکھی اور گھر سے 30 ہزار روپے لانے کا بول کر چھوڑ دیا۔