• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہم میں پاکستان سٹڈی کا لازمی سبجیکٹ ختم، دسویں میں پڑھایا جائیگا

راولپنڈی ( ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ )پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے کلاس نہم میں پاکستان سٹڈی کا لازمی سبجیکٹ ختم کردیا۔ فیصلہ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ یہ مضمون اب صرف دسویں کلاس میں پڑھایا جائے گا اور دسویں میں ہی اس کا پیپر لیا جائے گا۔ تعلیمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق آئندہ برس نویں کلاس کے طلبہ سے پاکستان سٹڈی کا پیپر نہیں لیا جائے گا صرف دسویں کلاس میں ہی پاکستان سٹڈی کا پیپر لیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ مضمون نویں اور دسویں دونوں کلاسز میں پڑھایا جاتا تھا اور دونوں میں ہی اس کا امتحان لیا جاتا تھا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پہلے ہی یونیورسٹیوں میں پاکستان سٹڈی کا لازمی مضمون ختم کرچکا ہے۔ یونیورسٹیوں کے پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹس نے پاکستان سٹڈی لازمی قرار دلوانے کی کوششیں کی تھیں مگر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ابھی تک اسے دوبارہ لازمی قرار دینے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔
اسلام آباد سے مزید