• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی خواتین آج سیاسی عمل کا حصہ ہیں‘ یاسمین لہڑی

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کی صدارت میں خواتین ونگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی خواتین سیکرٹری و رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین لہڑی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی حقیقی سیاسی شراکت داری کو بروئے کار اورخواتین کی سیاسی تربیت کرتے ہوئے شعوری سیاسی ارتقاء کو پروان چڑھایا۔آج بلوچستان میں خواتین سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی نے خواتین کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کیاان کی تربیت سے لیس ہزاروں مرد وخواتین سیاسی کارکن قومی سیاست کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یونٹ سیکرٹریز کو متحرک کرنے کے لئے ہم سب کو رابطے کے عمل کو جاری رکھنا ہوگا۔خواتین ونگ 21 جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گی۔اجلاس سے ورکنگ کمیٹی کی ممبرحمیدا فدا سعدیہ بادینی فریدہ بلوچ مومنہ اعوان گنج خاتون مدیحہ خان سکینہ مینگل رشیدہ سمالانی فرزانہ بلوچ مہک نے بھی خطاب کیا۔فریدہ بلوچ کی سربراہی میں رشیدہ سمالانی سکینہ مینگل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو یونٹس سیکرٹریز سے رابطہ کرکے تین ماہ میں رپورٹس پیش کریگی۔
کوئٹہ سے مزید