• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک سیزن میں 8 سینئرز سمیت 3 فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہونگے

کراچی(عبدالماجدبھٹی)ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن میں 8سینئرز ٹورنامنٹ سمیت تین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی(ریجن کے لئے)پریذیڈنٹ ٹرافی(ڈپارٹمنٹل کے لئے) اور چیمپنز ٹورنامنٹ(پانچ ٹیموں )ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے سیزن کا آغاز چیمپنز ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا جبکہ سیزن کے اختتام پر سخت گرم موسم مئی اور جون میں چیمپنز فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا۔ ستمبر میں ڈپارٹمنٹس کا ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ہوگا۔اس سال اہم ٹیسٹ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے 131 فرسٹ کلاس میچ ہوں گے جبکہ گذشتہ سیزن میں 51فرسٹ کلاس میچ ہوئے تھے۔پچھلے سال قائد اعظم ٹرافی میں16ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا اس سال18ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی نے تمام بڑے کھلاڑیوں پر واضحکیا ہے کہ اگر وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گےانہیں ڈومیسٹک میں تمام فارمیٹ میں شرکت کرنا ہوگی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ہفتے قبل لاہور میں تین درجن موجودہ اور سابق کرکٹرز کو بلاکر ان سے ڈومیسٹک کرکٹ پر تجاویز لیں لیکن ہمیشہ کی طرح یہ تجاویز بظاہر قابل عمل نہیں ہوسکیں گی ان تجاویزکو غور سے سنا ضرور گیا کیوں کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کا پلان پہلے ہی بناچکا ہے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور ایبٹ آباد میں بھی میچ کرائے جائیں گے۔ اگلے سال ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ،سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے بعد دس اپریل سے پی ایس ایل کا آغاز ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد شروع ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید