• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر4.9 فیصد پر پہنچ گئی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) آفس آف دی نیشنل اسٹیٹکس کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران بیروزگاری کی شرح بڑھ کر4.9فیصد تک چلی گئی ہے جوکہ اس سے پہلے کی سہ ماہی سے0.8فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر برطانیہ بھر میں بیروزگاری کی شرح4.4فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ سے لے کر مئی تک اسکاٹ لینڈ میں ایک لاکھ33 ہزار افراد بیروزگار تھے۔ 16سے64 سال عمر کے لوگوں میں روزگار کی شرح72.9فیصد تھی جوکہ گزشتہ تین ماہ کی مدت کے مقابلے میں1.3فیصد کم تھی۔ اسکاٹ لینڈ کی ڈپٹی فرسٹ منسٹر اور اکانومی سیکرٹری کیٹ فوربس کا کہنا ہے کہ ہم بزنس اور انڈسٹری کے شعبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تربیت اور کام کرنے کے مواقع مہیا کئے جائیں اور آبادی کے اندر ہنرمندی کے فرق کو کم کیا جاسکے۔ کیٹ فوربس نے کہا کہ ہمیں اسکاٹ لینڈ میں مستقل طور پر رہنے اور کام کرنے کے لیے مزید لوگوں کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اسکاٹ لینڈ کی مائیگریشن سروس شروع کی ہے تاکہ ہمیں جس ہنر میں افراد کی ضرورت ہے، ان کو راغب کیا جاسکے۔
یورپ سے سے مزید