لندن(کے پی آئی) برطانوی پارلیمنٹ میں آج غیر معمولی کشمیر کانفرنس ہوگی ۔برطانوی رکن پارلیمنٹ جیس فلپس کی صدارت میں ہونے والی کشمیر کانفرنس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تحریک کشمیر برطانیہ کے تحت یہ کانفرنس نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے امسال پانچ برس مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کی کی صدارت رکن پارلیمنٹ جیس فلپس کریں گے ۔ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں رائے عامہ کو متحرک کرنا ہے۔