کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ اتوار کو شارع فیصل سے حقوق عوام مارچ نکالیں گے،شاہراہ قائدین پرعلامتی دھرنا ہوگا ، حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کومایوس کیاہے ،انتہادرجے کی مہنگائی سے عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔