کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئرمحمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہے،ملک کے دفاع کے لیے ہماری افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں،بیرونی طاقتیں اور سازشیں اوچھے ہٹکنڈے اپنا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، جو سچا پاکستانی ہوگا وہ کبھی بھی پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔