• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شیر شاہ مجلس تعلیم ملی پاکستان کی مجلس عاملہ کے صدر منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مجلس تعلیم ملی پاکستان کی مجلس عاملہ(ایگزیکٹیو کمیٹی) کے انتخاب میں ڈاکٹر شیر شاہ سید صدر منتخب ہو گئے ،یہ انتخاب مجلس تعلیم ملی کی جنرل باڈی کے اجلاس میں عمل میں آیا جوکہ 2 سال کی تاخیر سے ڈاکٹر محمود حسین انسٹی ٹیویٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ملیر میں شہناز احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا، مجلس عاملہ کے دیگر منتخب ارکان میں پروفیسر ذکااللہ،شہناز احمد،عارف انصاری ،فرحان فاروق ،قاسم صدیقی،ڈاکٹر محمد رضااللہ،چوہدری عبدالرزاق، عظیم صدیقی،ڈاکٹر شعیب الحسن،حبیب الرحمن جعفری،اعزاز صغیر اور محمد علی شامل ہیں ۔