پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔
اداکارہ سائرہ یوسف کا شمار پاکستان کی سنجیدہ اور منجھی ہوئی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔
سائرہ یوسف نے 2007ء میں بطور وی جے اور میزبانی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔
بعد ازاں سائرہ یوسف نے2011ء میں ڈرامہ سیریل ’میرا نصیب‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔
وہ تاحال متعدد ڈراموں اور 6 فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی اور بیٹی نوریح کی خوبصوت تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز ایک نئی انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی ہے جس پر صارفین کی نظر ٹھہر گئی ہے۔
سائرہ یوسف کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں معنی خیز پیغام دیا گیا ہے کہ ’فکر کرنے سے کل کی پریشانی دور نہیں ہوتی بلکہ یہ آج کا سکون بھی چھین لیتی ہے۔‘
یاد رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف، معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے، اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں۔
اس جوڑی کی ایک بیٹی نوریح ہے جس کی پرورش دونوں فنکار، سائرہ اور شہروز مشترکا طور پر کر رہے ہیں۔