کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی سے اربن فاریسٹ بنانے پر کام شروع کر دیا ،کچھ روز قبل پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی نے ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا تھا اور شجرکاری مہم کی شروعات کی تھی اس سلسلے میں ٹی ایم سی صدر کے ہائپر اسٹار پارک پر3 ہزار پودے لگا کر اربن فاریسٹ بنانے پر کام شروع کر دیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، کراچی کے قائم مقام صدر جعفرالحسن، چیئرمین صدر ٹائون منصور شیخ، سائوتھ کے صدر رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڑا، پی ٹی آئی ویمن ونگ سندھ کی صدرسرینا خان اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے شرکت کی اور حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ہائپر اسٹار پارک میں تین ہزار پودے لگا کر اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا ، حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری ذمہ داری قوم کو گرمی سے بچانا ہے اس لئے ہم نے پورے ملک میں پودے لگانے ہیں ہم نے عوام کے ساتھ ملکر گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنا ہے،پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا ہے۔