• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2024 کے تحت داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں کراچی کے اعلان کردہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے2024ء کے تحت اتوارکو داخلہ ٹیسٹ کاخوش اُسلوبی سے انعقاد کیا گیا، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے بعد داخلہ دیا جائے گا، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کی کنوینئرپروفیسر ڈاکٹر انیلہ امبر ملک و دیگر آفیشل کے ہمراہ جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں اور آئی سی سی بی ایس میں پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم کا دورہ بھی کیا اورداخلہ ٹیسٹ کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، ترجمان کے مطابق ٹیسٹ صبح 10بجے سے12بجے دوپہر کے درمیان بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوا، نتائج کا اعلان4اگست کو بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا، جبکہ فائنل میرٹ لسٹ کا اعلان بھی جلد کیاجائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید