• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے وفا مرد و عورتوں کو پکڑنے کی ماہر خواتین جاسوس

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں ’فینکس اسکواڈ‘ کے نام سے مشہور خواتین کا ایک گروپ بے وفائی کرنے والے مرد و عورتوں کو پکڑنے کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھتا ہے۔

گزشتہ 20 برس میں فینکس اسکواڈ نے کافی محنت کرکے پیرو میں بے وفائی کرنے والے پارٹنرز کو بے نقاب کیا۔ 

اس گروپ کی بانی جیسیکا میلینا کے مطابق گروپ نے گزشتہ چند عشروں میں 10 ہزار سے زیادہ کیسز حل کیے، اس مقصد کےلیے گروپ نے مختلف اقسام کے آلات اور تکنیک کا استعمال کیا جس میں پرانے فیشن کے جاسوسی سے لے کر ڈرون سے نگرانی اور بہت ہی چھوٹے خفیہ کیمروں سے کام لیا گیا۔ 

اگرچہ  فینکس اسکواڈ نے دھوکا دہی کے معاملے میں مرد و خواتین کے درمیان کوئی امتیاز نہیں برتا، تاہم انھوں نے ایک خصوصی چیز شروع سے کی وہ یہ کہ انکی ممبرز صرف خواتین ہوں گی۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ جیسیکا میلینا کو یقین ہے خواتین اس قسم کے کاموں کے لیے بہت مناسب ہوتی ہیں۔ 

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا جاسوسی عملہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا لیکن صرف خواتین پر مشتمل اس لیے رکھا کہ وہ بہتر نتائج دیتی ہیں۔ 

جیسیکا میلینا کے مطابق فینکس اسکواڈ کے بنانے کی وجہ بے وفائی سے ہونے والی طلاق کے معاملے میں شواہد جمع کرنے اور بچوں کی کسٹڈی میں انکی ضرورت پڑتی ہے۔ 

جیسیکا ملیلینا نے اپنے انکل کے ساتھ بطور ڈیٹیکٹو کام کیا تھا جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ مارکیٹ میں اس کمی کو خواتین کے ساتھ ملکر پورا کریں گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید