• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاج اور یمنیٰ نے ’تیرے بن‘ کا رومانٹک سین ری کرئیٹ کرکے مداحوں کے دل جیت لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

معروف اداکار و سپر ماڈل وہاج علی نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت کبھی بھی ہو سکتی ہے، محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی مشہور رومانوی جوڑی اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی آج کل امریکی ریاست، ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہے۔

یہ جوڑی ہیوسٹن میں اپنی موجودگی سے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مداحوں کو خوب محظوظ کر رہی ہے۔

حال ہی میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے اسی سلسلے میں ڈیلاس میں بھی ایک پروگرام میں شرکت کی۔

اس دوران مداحوں کی جانب سے وہاج علی سے محبت سے متعلق مشہور ڈائیلاگ دہرانے کی فرمائش کی گئی۔

اداکار وہاج علی عین وقت پر ڈائیلاگ تو بھول گئے، البتہ انہوں نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔

وہاج علی کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ آپ زندگی میں صرف ایک بار محبت کرتے ہیں، آپ زندگی میں کسی بھی وقت محبت میں مبتلا ہو سکتے ہیں، محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔‘


اس پر یمنیٰ زیدی ہنس دیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہاج علی ڈائیلاگ بھول گئے ہیں۔

مذکورہ پروگرام کے دوران آن اسکرین بہترین قرار پانے والی جوڑی، اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا ایک رومانٹک سین بھی ری کرئیٹ کیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید