• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں بارش و سیلاب، ایک خاندان کے 11 افراد سمیت 15 جاں بحق

لاہور/ کوہاٹ/ جہلم(نمائندگان جنگ )ملک کے مختلف شہروں میں بارش و سیلاب سے ایک ہی خاندان کے 11افراد سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے ، کوہاٹ میں 11افرادنے تہہ خانے میں پانی بھرنے سے دم توڑا، ناران میں2شہری سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جہلم بچی چھت گرنے سے چل بسی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ، کوہاٹ ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں منگل کے روز طوفانی بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب،سیلابی صورتحال ہے، جس سے ٹریفک کی روانی اور بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔بارش کے بعد حبس میں مزید اضافہ ہوگیا۔پشاور،ناران، جہلم اور کوہاٹ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میںایک خاندان کے11افراد سمیت 15جاںبحق، درجنوں زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالی و جانی نقصان کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق بارش سےپشاور اور اسکے گردونواح میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوئے۔ مرنیوالوں میں 2 مرد، 4 خواتین اور 7 بچے جبکہ زخمیوں میں 1 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، تیر آندھی اور بارش سے16 گھروں کو نقصان پہنچا۔کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل کے ایک گھرمیں بارش کا پانی تہ خانے میں داخل ہونے سے بچوں سمیت ایک خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے،جن میں3 خواتین، 2 مرد اور 6 بچے شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید