مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں کم ہوتی خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو رہا ہے۔
برینٹ خام تیل ڈیڑھ فیصد اضافے سے 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔
دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 ہوگئی ہے۔