اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) چیمپئنز ٹرافی کے24سے 27فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کیلئے 21فروری کی سہ پہر پاکستان آرمی کے دستوں پنجاب پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ اس حوالے سےٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےراوالپنڈی ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی جاری کیا ہے۔