اوتھل ( آئی این پی ) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق لسبیلہ اور حب میں تعینات غیر مقامی پولیس افسران کو بہت جلد واپس اپنے اپنے اضلاع بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق لسبیلہ کی ایک انتہائی اہم اور بااثر شخصیت نے حب اور بیلہ میں بڑھتے ہوئے جرائم، چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں کے پیش نظر یہ اہم اور ناگزیر اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
اس فیصلے کا مقصد امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کیلئے مقامی افسران کی تعیناتی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ علاقے کے زمینی حقائق سے واقفیت رکھتے ہوئے زیادہ موثر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔