• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ کو ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا پائلٹ لائسنس مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ کو ڈجیٹل ریٹیل بینک کا پائلٹ لائسنس مل گیا،ایم بی پی ایل مشرق بینک پی ایس سی (یو اے ای) کی مکمل ملکیت میں ایک ذیلی ادارہ ہے، جو بینکاری میں جدت طرازی کی تاریخ رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ(ایم بی پی ایل) کو آزمائشی سرگرمیوں کے لیے پہلا محدود لائسنس جاری کردیا۔ یہ لائسنس مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ خصوصی اجلاس دیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید