• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اعتماد کا انحصار پارلیمنٹ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ پر ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی محاذ پر کامیابیوں سے پی ٹی آئی کی پریشانی اور بے زاری بڑھ گئی ہےکیا خواجہ آصف کے موقف میں وزن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ حکومتی اعتماد کا انحصار پارلیمنٹ پر نہیں ہے ۔ حکومتی اعتماد اسٹیلشمنٹ کی سپورٹ پر ہے،تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ عمران خان کی مہم مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف چلا رہے ہیں۔ عمران خان فوبیا سے باہر نکلیں۔ تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کا ووٹ بینک ہے۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ان کی حکومت کو ایک سال ہوگیا۔ میں نے خواجہ آصف کوان کی وزارت کی ایک دو میٹنگ میں دیکھا ہے۔خواجہ آصف کا ہدف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔تھوک کے حساب سے بیان اس میں نفرت، تقسیم اور تعصب شامل ہے۔خواجہ آصف پیکا قانون اور مخصوص نشستوں کے کیس پر کچھ کہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید