• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ہاؤس کو گندگی سے پاک کرنے کیلئے اسپیکر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل )اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی عمارت کو گندگی سے پاک کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، پارلیمنٹ عمارت میں تمباکو نوشی، تھوکنے اور گند پھیلانے پر پابندی عائد کر دی، روک تھام اور پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ہدایت جاری کر دی، عدم تعمیل پر سخت کارروائی کی جائیگی، مراسلے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین، عملہ اور وزیٹرز کثرت سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں، اسپیکر نے راہداریوں، دفاتر اور گرین بیلٹ میں سگریٹ کے بٹس ملنے پر تشویشناک کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید