اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کے بیشتر مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں،دھرنا ختم ، وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ کی یقین دھانی کے بعد رحمٰن باجوہ کی قیادت میں سیکرٹریٹ چوک میں 36سے دھرنا دینے والے ملازمین خوشی خوشی گھروں کو لوٹ گئے۔رحمن باجوہ نے کہا کہ کچھ مطالبات بجٹ تک موخر کئے گئے ہیں، حکومت اور اگیگا کے وفد کے مذاکرات میں طے پایا کہ تمام وفاقی و صوبائی ملازمین جن کو پہلے دو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیئے گئے ان کو مزید 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس رننگ بیسک پر دیا جائے گا۔ تمام ملازمین کے سکیل ریوائزڈ کئے جائیں گے۔ تمام وفاقی ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دی جائے گی۔ میڈیکل، کنوینس، ہاؤس رینٹ الاؤنس کا فیصلہ بجٹ تک موخر کیا گیا۔ 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی پریس ریلیز وفاقی وزارت خزانہ نے جاری کر دی اور صوبوں کو ڈائریکشن جاری کر دی گئی ہیں۔ مطالبات منظور کے بعد کوآرڈینیٹر رحمٰن باجوہ نے شرط رکھی کہ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ دھرنا چوک جا خود اعلان کریں جس پر وفاقی مشیر دھرنے میں پہنچے اور اعلان کیا کہ حکومت اپنے سرکاری ملازمین کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنے کی خواہاں ہے۔