• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراہ، چیک پوسٹ پر حملہ، پاک آرمی کا جوان شہید، مقامی شخص فائرنگ سے زخمی

وادی تیراہ(نمائندہ جنگ علی اختر)وادی تیراہ کے علاقہ بھوٹان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک آرمی کا جوان شہید جبکہ مقامی بندہ شدید زخمی ہوا۔ جوانو ں نے حملہ پسپا کردیا ،عطاء اللہ شاہ کا تعلق 27برگیڈ کے انڈر کمانڈ 7سندھ یونٹ سےتھا، علاقےمیں خوف وہراس، واقعات کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ برقمبرخیل بھوٹان شریف چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 27برگیڈ کے انڈر کمانڈ 7 سندھ یونٹ کے سپاہی عطاء اللہ شاہ شہید ہوگیا۔ تاہم فورسز نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا۔ جبکہ کراس فائرنگ میں ایک مقامی بندہ محمد ایاز شدید زخمی ہوگیا ہے۔ مقامی بندے کو اپنی مدد اپ قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید