• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے امداد منجمد کرنے سے گرم ترین شہر جیکب آباد کا پانی کا منصوبہ متاثر

جیکب آباد (اے ایف پی) جیکب آباد میں  ایک این جی او کا کہنا ہے کہ دنیا کے گرم ترین شہروں میں سے ایک میں تازہ اور فلٹر شدہ پانی موسمیاتی تبدیلی کے جھلساتے حملے کو بجھا سکتا ہے، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد منجمد کرنے سے پانی کی فراہمی کو خطرہ لاحق ،پانی صاف کرنے اور انفرااسٹرکچر کی دیکھ بھال کرنے والے ماہرین سمیت 47ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا ۔ سندھ میں واقع جیکب آباد شہر میں بعض اوقات گرمی کی بڑھتی ہوئی لہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ (122 ڈگری فارن ہائیٹ) سے تجاوز کر جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک جیسے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔2012 میں یو ایس ایڈ نے سندھ کی میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا وعدہ کیاتھا، جس میں 22 کلومیٹر (14 میل) دور ایک نہر سے پمپنگ اور پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کی فلیگ شپ تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔تاہم،پاکستانی غیر منافع بخش تنظیم ہینڈز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی امدادی پابندیوں نےطویل المدتی قابل عمل منصوبےکے لیے مختص کیے گئے 15 لاکھ ڈالر کو روک دیا ہے، جس نے اس منصوبے کو چند ماہ کیلئے خطرے میں ڈال دیا ۔
اہم خبریں سے مزید