• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 فیصد صنعتی خوردنی اشیاء کی پیکنگ میں گیلویلم اسٹیل کوائلز استعمال کا انکشاف

اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان میں70 فیصد صنعتی خوردنی اشیاء کی پیکنک میں ٹن پلیٹ کی جگہ مضر صحت گیلویلم سٹیل کوائلز استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گیلویلم سٹیل کوائلز ایلو مینیم زنک الائے سے کوٹڈ ہوتی ہےجو صحت کیلئے شدید خطرناک ہے، گیلویلم کے استعمال سے گردے ، جگر ، معدے اور ذہینی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ، ریگولیٹری ادارے اقدامات کریں۔

 ماہرین نے کہا ہے کہ گیلویلم کے استعمال سےگردے ، جگر ، معدے اور ذہینی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ، ریگولیٹری ادارے اقدامات کریں ۔معلوم ہوا ہےکہ گھی ،خوردنی تیل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءکی پیکنگ ٹن پلیٹ کے بجائے گیلویلم سٹیل سے کی جاتی ہے جو بہت سی خطرناک بیماریوں کا موجب ہے۔

 ماہرین کے مطابق ٹن پلیٹ واحد فوڈ گریڈ مواد ہے جو کھانے کے تیل ، گھی اور دیگر اشیاء کی پیکنگ کیلئے محفوظ ہے ،گیلویلم کا استعمال تعمیراتی مقاصد کیلئے ہوتا ہے لیکن پاکستان میں سستا ہونے کے باعث اس کو خوردنی اشیاء کی پیکنگ میں بھی استعمال میں لایاجارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق گیلویلم چین سے درآمد ہوتا ہے اور اس پر ڈیوٹی سٹرکچر صرف 3.6فیصد ہے جبکہ ٹن پر18فیصد سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی عائد ہے جس کےباعث اس کا استعمال خوردنی اشیاء کی پیکنگ میں بڑھ گیا۔

اہم خبریں سے مزید