• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نامور کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں سری لنکا نے کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھارت کو جیتنے نہیں دیا، میچ ٹائی ہوگیا، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹ پر230رنز بنائے،پتھم نشانکا نے 58 کی اننگ کھیلی۔ڈیونتھ ویلانگے نے67رنز بنائے ۔ ارشدیپ سنگھ اور اکسر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔اس میچ کا کوئی سپر اوور نہیں تھا۔یوں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ میچ ٹائی ہوگیا۔سری لنکا اور بھارت کی 3 میچزکی سیریز ابھی صفر صفر سے برابر ہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم230رنز پر آئوٹ ہوگئی جبکہ میچ کی 13گیندیں باقی تھیں،روہت شرما 47بالز پر58رنز بناگئے ۔شبمان گل 16 اور ویرات کوہلی 24 رنز کرگئے ۔ سری یاس نے23 اور کے ایل راہول نے 31 اکسر پٹیل نے 33 رنزبنائے،سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے58 اور چیرتھ اسالنکا نے 30 رنز کے عوض 3،3 وکٹیں لیں۔