کراچی(اسٹاف رپورٹر)زلمی فاونڈیشن اور کامن ویلتھ کا مشترکہ زمین پر امن (Peace at the Crease)پروگرام باضابطہ طور پر پاکستان میں لانچ کردیا گیا ۔ اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریکا سکاٹ لینڈ اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے شرکت کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں زلمی فاونڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس لائق نے کہا کہ گزشتہ سال زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی اور کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریکا سکاٹ لینڈ نے کامن ویلتھ ہیڈکوارٹر لندن میں ملاقات میں اس پروگرام سے کھیلوں کے لیے زریعے امن کے پیغام اور نوجوانوں کو محترک کرنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ اب عملی طور پر شروع ہوگیا ہے ۔ خصوصی طور پر کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریکا کا دورہ پاکستان اور پھر اس تقریب میں شرکت ایک یادگار موقع ہے۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ امید یے دونوں ادارے مل کر نوجوانوں کے لیے کام کریں گے ۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے زریعے حکومت پاکستان بھی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کررہی ہےاپنے پیغام میں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کےچیئرمین جاوید آفریدی نے کہ وہ کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریکا سکاٹ لینڈ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ِ ۔