کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی اور ایشز ٹرافی کا اعزاز برقرار رکھا۔ وکٹ کیپر ایلکس کیری نے106 اور 72 رنز بنائے اور چھ کیچ لئے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔مسلسل تیسرے میچ میں انگلش ٹیم مزاحمت کرنے میں ناکام رہی۔ اتوار کوتیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے ہرایا۔ انگلینڈ جیت کیلئے 435 رنز کے ہدف کے جواب میں 352 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ زیک کرالی 85، جیمی اسمتھ 60 اور وِل جیکس 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔