• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)29 ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنلز ٹائٹل لاہور کے مطلوب احمد نے جیت لیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کئے ۔اتوار کوکراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کے آخری روز بھی مطلوب احمد نے چھ انڈرپال کھیلا اور 19 انڈر پار کے ساتھ پروفیشنلز کیٹگری کا ٹائٹل جیت لیا ۔ پروفیشنلز کیٹگری کا ٹائٹل لاہور کے مطلوب احمد ، امیچرز کیٹگری کا ٹائٹل عمر خالد ، لیڈیز پروفیشنلز لیڈیز میں ہمنا امجد اور امیچرز لیڈیز کا ٹائٹل حمیرا خالد کے نام رہا ۔

اسپورٹس سے مزید