کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کے بڑے بھائی محمد شریف بگٹی اتوار کو انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان ، سابق کپتان اصلاح الدین، پی ایچ ایف کی سابق صدر شہلارضا،حیدر حسین، سمیر حسین، سابق کپتان حنیف خان، قمر ضیاء ، سمیع اللّٰہ،آصف باجوہ ،محمد علی خان، عارف بھوپالی اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔