• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی،ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے،ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق آج ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا،یاد رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی کے بعد 269 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
کوئٹہ سے مزید