• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر ریگل چوک کے قریب رہائشی فلیٹ کی پہلی منزل سے 60 سے 65 سالہ شخص کی لاش ملی،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 گلشن رومی کے قریب سے40 سالہ اللہ بچایو ولد رمضان کی لاش ملی ،شہید ملت روڈ ٹیپو سلطان پل کے نیچے فٹ پاتھ 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، کلفٹن میں سمندر سے دو روزپرانی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی بابا بھٹ آئرلینڈ کا رہائشی ، دو روز قبل دیگر دوستوں کے ساتھ مچھلی کا شکار کرنے کیا گیا ، لیاری جہان آباد لاشاری محلہ عثمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،آرام باغ کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 50 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید