• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، محمد غالب

ماسکو (پ ر) 5اگست 2019کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کیلئے جو غیر قانونی اقدامات کئے وہ عالمی معاہدوں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے 370اور a35کو ختم کر کے بھارت نے کشمیر میں غیرکشمیریوں کو آباد کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنی کی سازشیں کر رہا کشمیری ان حربوں اور ہتھکنڈوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر یورپ اور روس کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر یورپاور روس کے کنوینر اشتیاق ہمدانی کی میزبانی میں منعقدہ آن لائن سیمینار سے پاکستان قومی اسمبلی کی رکن سحر کامران، حریت کانفرس کے کنوینر غلاممحمد صفی، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، انفارمیشن سیکرٹری ریحانہ علی، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید،یاسر رحمان،زبیر حسین نے مظلوم کشمیر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جہدوجہد اپنے حق خودارادیت کیلئے ہے کشمیری اپنے جمہوری حق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارتی درندہ صفت فوج کے بے تحاشہ مظام کے باوجود دس لاکھ بھارتی فوج کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں بیرون ملک کشمیری اور پاکستان کمیونٹی آزادی پسند عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیمینار کی صدارت تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کی انہوں کہا کہ پاکستان مسلہ کشمیر کا اہم فریق اور وکیل ہے پاکستان کی حما یتاور مدد کے بغیر مسلہ حل نہیں ہوسکتا پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر نی۔چا ہئے اور کشمیریوں کی توقعات پر پورا اترنا چا ہئےکشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
یورپ سے سے مزید