• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے چھ کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئے

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان کے سات میں سے چھ کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئے۔ پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے 25میٹر ریپڈ فائر کوالیفیکشن کے دو مراحل ہوئے جس میں جی ایم بشیر نے مجموعی طور پر 581پوائنٹس حاصل کیے اور میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے ٹاپ 6شوٹرز کی فہرست میں آنے سے محروم رہ گئے پہلے مرحلے میں انہوں نے 292پوائنٹس حاصل کئے۔ انہوں نے8سیکنڈز کی سیریز میں98جبکہ 6 سیکنڈز والی سیریز میں 99پوائنٹس لئے، چار سیکنڈز کی سیریز میں جی ایم بشیر 95پوائنٹس لے سکے۔ دوسرے مرحلے میں جی ایم بشیر اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیل سکے اور تین سیریز میں بالترتیب 97، 97اور 95کا اسکور کیا جو ان کو ٹاپ 6میں لانے کیلئے کافی نہ تھا، یوں جی ایم بشیر کا اولمپک کا سفر ختم ہوگیا۔ اب پاکستان کی تمام امیدیں ارشد ندیم سے ہیں جو 6 اگست کو اپنے ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں اور فائنل میں آنے کی صورت میں8 اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید