• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جرائم کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ماہرین اقوام متحدہ

جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے 2022میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے مظاہروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران انسانیت کیخلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے ایرانی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاہے۔ ماہرین نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی دائرہ اختیار کے اصول کو لاگو کرتے ہوئے ایرانی اہلکاروں کیخلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت جرائم بشمول انسانیت کے خلاف جرائم کیلئے قانونی چارہ جوئی کریں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ستمبر2022 میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ملک گیر مظاہروں کے بعد ماہرین کو ایران کے بارے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید