• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا اور راج نیدی مورو کے تعلق کی خبریں کیوں پھیلیں؟

بھارتی خوبرو اداکارہ سمانتھا روتھ پربھوکی جانب سے ہدایت کار راج نیدی مورو سے تعلق کی خبروں افواہ قرار دیا گیا ہے۔

38 سالہ سمانتھا روتھ پربھو کی حالیہ ویڈیو میں ایک شخص کا ہاتھ پکڑے نظر آنے پر اُن کے اور راج نیدی مورو کے تعلقات کی خبریں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ کے منیجر نے وضاحت کی ہے۔

اس پر ہدایت کار کی سابقہ اہلیہ شیامالی دے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تو لوگوں نے اسے اشارہ قرار دیا ہے۔

شیامالی دے کی پوسٹ میں علیحدگی اور غیر دانشمندانہ سلوک کے بارے میں اقوال شیئر کیے جبکہ اُن کی راج نیدی مورو سے طلاق 2022ء میں ہوچکی ہے۔

ہدایت کار کی سابقہ اہلیہ نے پوسٹ میں اقوال شیئر کیے تھے اور بعد میں یہ اسٹوری 24 گھنٹے بعد غائب ہوگئی، لیکن اس کے اسکرین شائٹس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیر گردش ہیں۔

اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ضمیر کہاں ہے یار؟ تو ایک نے لکھا کہ’اب مجھے احساس ہوا، بات کی طنزیہ حقیقت کیا ہے، وہ فیملی مین کا ڈائریکٹر ہے۔

سمانتھا کی ویڈیو میں شخص کا ہاتھ، سیاہ جیکٹ، سفید جوتے اور جینز نظر آ رہی ہے اور ہاتھ میں سیاہ بیگ بھی ہے لیکن چہرہ ظاہر نہیں۔

کچھ عرصے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سمانتھا روتھ پربھو اور ہدایت کار کے درمیان قربت پروجیکٹ سیٹاڈل کے دوران پروان چڑھی اور دونوں آج کل نئی سیریز ’رکت برہمانڈ، دی بلڈی کنگڈم‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو 2026ء میں ریلیز ہوگی جبکہ راج نیدی مورو کی فیملی مین 3 رواں سال نومبر میں پیش کی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید