• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری، مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 71 زخمی ہوگئے۔  

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں میں غذائی کمی میں جون کے مقابلے میں جولائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

ادھر مغربی کنارے میں جنین اور طوباس میں اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائیوں اور ڈرون حملے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ 

اسرائیل کے مغربی شہر نہاریہ پر حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا، ڈرون ایک عمارت سے ٹکرایا۔

اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کا سینیئر کمانڈر شہید ہوگیا۔ 

دوسری جانب حماس نے سینئر رہنما محمد اسماعيل درويش کو سیاسی دفتر کا عبوری سربراہ مقرر کردیا۔ قطر میں مقیم محمد اسماعيل درويش نئے سربراہ کے انتخاب تک حماس کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید